Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سات اکتوبر حملے کے دوران اسرائیلی فوج کمزور اور آؤٹ آف پوزیشن تھی، امریکی اخبار

ہیلی کاپٹر پائلٹس کو اہداف کے لیے خبریں اور ٹیلی گرام چینلز کو دیکھنے کا حکم دیا گیا، رپورٹ
شائع 30 دسمبر 2023 03:51pm

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے دوران اسرائیلی فوج کمزور اور آؤٹ آف پوزیشن تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صہیونی فوج اتنی غیر منظم تھی کہ فوجیوں نے معلومات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پوسٹس کا سہارا لیا۔

جنوبی افریقا نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ کردیا

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کمانڈوز صرف مختصر لڑائی کے لیے جنگ میں پہنچے تھے، ہیلی کاپٹر کے پائلٹس کو اہداف کا انتخاب کرنے کے لیے نیوز رپورٹس اور ٹیلی گرام چینلز کو دیکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سابق فوجی پرسنل کے انٹرویوز سے یہ بھی پتہ چلا کہ اسرائیلی فورسز کے پاس حماس کے کسی بڑے حملے کے لیے کوئی جوابی منصوبہ یا تربیت نہیں تھی۔

اسرائیلی فوج نے اس رپورٹ کے حوالے سے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سوالوں کے جواب بعد میں دیے جائیں گے۔

Israeli army

Gaza War

Hamas Attack

7th October