Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہاسوں کو فوری دور کرنے والا جادوئی فیس ماسک

یہ فیس ماسک نہ صرف مہاسوں کو دور کرے گا بلکہ جلد کو بھی تازگی بخشے گا
شائع 30 دسمبر 2023 03:40pm
تصویر: ہیلتھ شاٹس
تصویر: ہیلتھ شاٹس

خواتین کے چہرے پر مہاسوں کا آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن یہی مہاسے ان کی خوبصورتی میں خلل ضرور ڈالتے ہیں۔

مہاسے چہرے پر دانے، بلیک ہیڈز یا وائٹ ہیڈز کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں۔ مہاسوں کی بنیادی وجہ سیبیئم کی زیادہ پیداوار ہے جو ایک تیل دار مادہ ہے۔

ان مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے خواتین اسکن کیئر کی مصنوعات پر ایک خطیر رقم خرچ کردیتی ہیں۔

اب خواتین ان مہاسوں کو شہد اور دار چینی سے بنے فیس ماسک سے فوری ختم کرسکتی ہیں۔

ان میں موجود جراثیم کش خصوصیات مہاسوں سے وابستہ بیکٹیریا کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں سخت خصوصیات بھی ہیں جو مساموں کو سکڑنے میں مدد کرتی ہیں۔

شہد اور دارچینی کا فیس ماسک کیسے بنائیں؟

دو کھانے کے چمچ شہد کو ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی دار چینی کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں۔

اس فیس ماسک کو لگانے سے پہلے چہرہ اچھی طرح صاف کریں، ماسک کو چہرے پر لگا کر تقریباً 10 سے 15 منٹ تک چھوڑ دیں، پھر اسے ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

Face Mask

Women

lifestyle

Honey

Beauty Hacks

Beauty Tips

skincare

Acne

cinamon

healthy skin

beauty care

Skin