Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی نے شوہر سے نجی باتیں کرنے پر ’الیکسا‘ کو گھر سے نکال دیا

'اچانک الیکسا نے کچھ نجی قسم کی باتیں کرنی شروع کردیں'
شائع 30 دسمبر 2023 03:10pm

ایمازون کی ورچوئل اسسٹنٹ ٹیکنالوجی ”الیکسا“ کے حوالے سے ایک تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے، امریکی خاتون ٹک ٹاکر نے رات کو الیکسا اور اپنے شوہر کی عجیب و غریب گفتگو منظر عام پر آنے کے بعد ورچوئل اسسٹنٹ کو گھر سے نکال دیا ہے۔

ٹک ٹاکر جیس نے بتایا کہ الیکسا ڈیوائس نے ان کے شوہر کے ساتھ رات گئے اچانک عجیب سی باتیں شروع کردیں۔

جیس کے مطابق الیکسا نے ان کے شوہر کو رات کے ایک بجے اچانک خود بخود بنا کسی کمانڈ کے بات چیت شروع کر کے چونکا دیا، جو کہ انتہائی عجیب ہے۔

کیونکہ الیکسا سے بات شروع کرنے کیلئے پہلے اسے مخاطب کرنا پڑتا ہے۔

@cozylifewithbless

alexa is officially evicted from our place! @Amazon Home

♬ original sound - jess

یہ حیران کن واقعہ ایک بار پیش نہیں آیا، بلکہ ڈیوائس نے کئی مرتبہ ایسا کیا جس کی وجہ سے جیس نے اسے اپنے گھر سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

جیس نے حالیہ ویڈیو میں کہا، ’پچھلے ہفتے کے آخر میں، میں شہر سے باہر چلی گئی تھی، اور الیکسا میرے شوہر سے بات کرتی رہی‘۔

جیس نے بتایا کہ ’وہ رات کو ایک بجے ویڈیو گیمز کھیل رہا تھا کہ اچانک الیکسا نے کچھ نجی قسم کی باتیں کرنی شروع کردیں جو کہ بہت ہی عجیب تھا‘۔

اس کے بعد الیکسا خود ہی بنا کسی کمانڈ کے گھر کے دیگر افراد سے بات چیت کرنے لگی۔

الیکسا کے اس غیر متوقع رویے نے اسمارٹ ڈیوائس کی رازداری اور خودمختاری کے بارے میں خدشات کو جنم دیا اور ان کی بے چینی میں اضافہ کیا۔

جیس نے ویڈیو میں بتایا کہ اب، الیکسا کو گھر سے نکال دیا گیا ہے۔

TikToker

Alexa

Alexa talking without command

Virtual Assistant