Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویوو نے بہترین خصوصیات کے ساتھ V سیریز کا نیا ماڈل لانچ کردیا

سلِم سیٹ 50 میگا پکسل سیلفی کیمرہ اور 256 جی بی انٹرنل میموری کے ساتھ ہے
شائع 30 دسمبر 2023 03:00pm

موبائل کمپنی Vivo نے اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنا تازہ ترین ایڈیشن لانچ کیا ہے۔ نئے سیٹ کا نام V30 Lite ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کمپنی نے V سیریز کے موبائل فونز کے نام میں جفت عدد شامل کیا ہے۔

وی سیریز کے اب کے ماڈلز V25، V27 اور V29 کے نام طاق اعداد کے حامل تھے۔

نئے سیٹ کا ڈیزائن شاندارہونے کے علاوہ ڈسپلے بھی بہت اچھا ہے۔ 6,67 انچ کی اسکرین میں 120Hz، 1080p کا ڈسپلے ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ برائٹنیس 1,150 nits ہے۔

ویوو V30 Lite کی دیگر خصوصیات میں اِن ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر، IP54 ڈسٹ اینڈ واٹر ریزسٹننس، این ایف سی، اور فائیو جی سپورٹ شامل ہیں۔

اس اسمارٹ فون کی موٹائی 7.6 ملی میٹر اور وزن 190 گرام ہے۔ یہ سیٹ بلیک فاریسٹ اور روز گولڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔

اس سیٹ کی ریم 12 جی بی کی ہے۔ انٹرنل اسٹوریج 256 جی بی ہے۔ اس میں اینڈرائیڈ 13 کی بنیاد پر کام کرنے والا FuntouchOS 13 نصب ہے۔

فوٹوگرافی کے شوقین افراد اس سیٹ کو ضرور سراہیں گے کیونکہ اسمیں 64 میگا پکسل کیمرا آپٹیکل امیج اسٹیبلائزر کے ساتھ نصب ہے۔

موبائل فون کا لینس 8 میگا پکسل چوڑا ہے۔ اور ڈیپتھ سینسر 2 میگا پکسل کا ہے۔ فرنٹ پر ہائی ریزولیوشن 50 میگا پکسل کیمرا ہے۔

vivo

new mobile phone

moblie phones