Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے امتحانات نتائج کا اعلان

تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار186 ہے
شائع 30 دسمبر 2023 02:49pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ثانوی تعلیم بورڈ کراچی نے جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر، پرائیویٹ کے امتحانات نتائج کا اعلان کردیا۔

ثانوی بورڈ کراچی کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 61 ہزار 929 امیدواروں نے امتحانات میں شریک ہوئے جس میں کامیابی کا تناسب 69.9 فیصد رہا۔

جنرل گروپ ریگولرو پرائیویٹ میں 16 ہزار 746 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں48.68 فیصد طالبا نے کامیابی حاصل کی۔

سائنس گروپ میں ایک لاکھ 68ہزار 319طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 61 ہزار 929 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

نمبرز کے بجائے گریڈ دیا جائے گا، میٹرک اور انٹر میں نیا گریڈنگ سسٹم متعارف

ثانوی بورڈ کے مطابق غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 6 ہزار 390 رہی جب کہ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار186 ہے جس کے ساتھ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 69.9 فیصد رہا ہے۔

karachi

matric board

results announced