Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’لبِ طوائف‘ معدومیت کے خطرے سے دوچار

اس پودے کو عام طور پر "ہاٹ لِپس پلانٹ" یا "ہوکرز لپس پلانٹ" (لبِ طوائف) کہا جاتا ہے۔
شائع 30 دسمبر 2023 02:42pm

کوسٹا ریکا، ایکواڈور اور مختلف وسطی اور جنوبی امریکی ممالک کے برساتی جنگلات میں پایا جانے والا انوکھا پودا ”سائیکوٹریا ایلاٹا“ ایک نباتاتی عجوبہ ہے، جو معدوم ہونے کے خدشے کا شکار ہے۔

اس پودے کو عام طور پر ”ہاٹ لِپس پلانٹ“ یا ”ہوکرز لپس پلانٹ“ (لبِ طوائف) کہا جاتا ہے۔

اس پودے کی خاصیت اس کے خاص پتے ہیں جنہیں ”بریکٹ“ (Bracts) کہا جاتا ہے۔ یہ بریکٹ دو چمکدار، سرخ، ملائم ہونٹوں کی طرح نظر آتے ہیں جو انسانی ہونٹوں سے ملتے جلتے ہیں۔

پودے کا یہ چمکدار اور خوبصورت حصہ انہیں پکے ہوئے پھل کی طرح دکھاتا ہے، جو ہمنگ برڈز اور تتلیوں جیسے پولن لے جانے والے جانداروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مددگار ہے، تاکہ وہ آکر ان کو چیک کریں۔

اس طرح یہ پودے مختلف پھولوں کے درمیان اپنا پولن پھیلا کر اپنی افزائش جکرتے ہیں۔

اگرچہ اس پودے کے اصلی پھول چھوٹے اور ستاروں کی شکل کے ہوتے ہیں، لیکن حیرت انگیز بریکٹ کی طرح توجہ حاصل کرنے والے نہیں ہوتے۔

مزاج کو خوشگوار بنانے والے پودے اور پھول

اس پودے کا پھول اتنا قابل ذکر نہیں ہے جتنا کہ اس کے بریکٹ ہیں، اس کے پھول سفید اور خوشبودار ہوتے ہیں اور عام طور پر دسمبر اور مارچ کے درمیان سرخ بریکٹ کے بیچ سے نکلتے ہیں۔

چیونٹیوں کو باڈی گارڈ رکھنے والا پودا

وسطی امریکا کے لوگ اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے، خاص طور پر ویلنٹائن ڈے پر اپنے خاندان اور دوستوں کو اس پودے کا تحفہ دیتے ہیں۔

اس کی چھال اور پتوں کو مقامی لوگ جلد کی جلن سمیت کئی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

لیکن بدقسمتی سے، اس پودے کی نسل اب غائب ہونے لگی ہے اور اس کی وجہ جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلی ہے۔

Hooker's Lips Plant

Hot Lips Plant

Psychotria Elata