Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا: مالیاتی مسائل سے دوچار بھارتی فیملی اربوں روپے کے بنگلے میں مردہ پائی گئی

فیملی نے امریکا میں 19 ہزار مربع فٹ پر محیط یہ جائیداد 40 لاکھ ڈالر میں خریدی تھی
شائع 30 دسمبر 2023 02:29pm
فوٹو — غیر ملکی میڈیا۔ فوٹو — فائل
فوٹو — غیر ملکی میڈیا۔ فوٹو — فائل

امریکی ریاست میساچوسٹس میں بھارتی نژاد ایک امیر جوڑا اور ان کی بیٹی ممکنہ گھریلو تشدد کے واقعے میں اپنی 50 لاکھ ڈالر مالیت کے مینشن مردہ پائے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارفوک ڈسٹرکٹ اٹارنی مائیکل مورسسی نے بتایا کہ 57 سالہ راکیش کمال، ان کی بیوی 54 سالہ ٹینا اور ان کی 18 سالہ بیٹی آریانا کی لاشیں ان کے ڈوور مینشن سے ملی تھیں۔

ڈوور شہر میساچوسٹس دارالحکومت بوسٹن سے تقریباً 32 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

ٹینا اور ان کے شوہر پہلے ایڈو نووا کے نام سے ایک غیر فعال تعلیمی نظام کی کمپنی چلاتے تھے۔

رپروٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اٹارنی نے واقعے کو گھریلو تشدد کی صورت حال قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوہر کی لاش کے قریب سے ایک بندوق ملی ہے تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا ان کے خاندان کے تینوں افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نمائش کیلئے پیش خلائی مخلوق کی لاشوں کا ماجرا کیا ہے

امریکا میں 22 افراد کو مارنے والا شخص مردہ حالت میں پایا گیا

حکام نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی تینوں افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے آئے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمال خاندان نے 2019 میں 19 ہزار مربع فٹ پر محیط یہ جائیداد 40 لاکھ ڈالر میں خریدی تھی تاہم اس جوڑے کو حالیہ برسوں میں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

United States

Dead

indian couple

Massachusetts