Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’فیض چلا گیا۔۔ اب کیا کرے گا‘ ، آصف زرداری کا معروف سیاستدان سے سوال

جواب پروہاں موجود سبھی افراد کے قہقہے بےساختہ تھے
شائع 30 دسمبر 2023 12:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کی اسلام آباد میں ہونے والی تقریب ولیمہ میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری اورچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مابین دلچسپ مکالمہ سُننے میں آیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور صداق سنجرانی ایک ہی میز ہر موجود ہیں۔۔

اسی دوران آصف زرداری نے صادق سنجرانی سے سوال کیا، ’فیض چلاگیا، اب کیا کرے گا؟‘

جواب میں صادق سنجرانی فوراً سے بولے، ’آپ تو ہیں ناں‘۔ اس پر آصف زرداری نے برجستہ اپنے مخصوص انداز میں کہا، ’میں تو ۔۔۔ ہوں، ( ساتھ ہی انگوٹھے کی مدد سے میز پرٹھپے لگاتے ہوئے کہا) میرے ساتھ تُو کرتا رہا، یُوں یوں یوں‘۔

اس پر مولانا فضل الرحمان سمیت میز پر بیٹھے دیگر افراد کے قہقہے بے ساٰختہ تھے۔

سابق صدر کامزید کہنا تھا کہ ، ’سیاست میں سوچاکر، ہمیشہ ان کی بادشاہی نہیں رہتی، ہماری رہتی ہے‘۔

جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر سرکاری بیان جاری کیوں نہیں ہوا

تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکے علاوہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، محمود خان اچکزئی، لیاقت بلوچ،اکرم درانی اور سابق وزیراعظم اجا پرویزاشرف سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

Faiz Hameed

Asif Zardari