Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرک انفو کی ’ٹیمز آف دی ایئر‘ میں کتنے پاکستانی شامل ہیں؟

ٹیسٹ ٹیم میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جو روٹ اور ہیری بروک بھی شامل
شائع 30 دسمبر 2023 12:11pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ای ایس پی این کرک انفو نے سال 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل اپنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کردیا۔

کرک انفو کی جانب سے اعلان کی گئیں تینوں فارمیٹس کی ٹیموں میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی ہی شامل ہے۔

رواں سال ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے عثمان خواجہ ٹاپ آرڈر میں خود بخود منتخب ہوئے جہاں ان کے ساتھ ٹریوس ہیڈ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جو روٹ اور ہیری بروک بھی شامل ہیں جنہوں نے رواں سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ولیمسن کے ساتھی اور وکٹ کیپر ٹام بلنڈل بھی کرک انفو کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ بھارتی آل راؤنڈر رواندہ جڈیجہ، بولنگ میں روی ایش ون، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ شامل ہیں۔

سال 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور ون ڈے ورلڈ کپ جتوانے والے آسٹریلیا کے موجودہ کپتان پیٹ کمنز کو کرک انفو ٹاپ ٹیسٹ الیون کی قیادت سونپی گئی ہے۔

ون ڈے ٹیم

بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے 2023 گروپ اسٹیج اور سیریز کے لیے بہتر رہا جس نے مجموعی طور پر 33 ایک روزہ میچز میں سے 26 میں کامیابی حاصل کی، ان 26 مقابلوں میں ورلڈ کپ کے 10 میچز بھی شامل ہیں۔

کرک انفو کی ون ڈے ٹیم کی قیادت بھارتی کپتان روہت شرما کے سپرد ہے، اس ٹیم میں بھارت کے شبمن گل، جسپریت بمراہ ، ویرات کوہلی، محمد شامی اور کلدیپ یادوو بھی شامل ہیں۔

6 بھارتیوں کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، ایڈم زامپا، جنوبی افریقا کے اینرچ کلاسن، مارکو جینسن اور واحد کیوی ڈیرل مچل کرک انفو کے رکنی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

کرک انفو ٹی ٹوئنٹی ٹیم برائے سال 2023 میں آسٹریلیا اور بھارت کا پلڑا بھاری ہے، بھارت کے شبمن گل، یشیوی جیسوال اور سوریا کمار یادوو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم

کرک انفو مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2023 کی قیادت 39 سالہ جنوبی افریقا کے فیف ڈو پ لیسس کے پاس ہے، اس ٹیم میں آسٹریلیا کے سپر اسٹار اور جارحانہ آل راؤنڈر گلین میکسویل، اینرچ کلاسن شامل ہیں۔

ان کے علاوہ زمبابوے کے سکندر رضا، آسٹریلیا کے ڈینل سیمز، افغانستان کے راشد خان اور آسٹریلیا کے نیتھ ایلس کو اس 11 رکنی ٹیم کے لیے چنا گیا ہے۔

کرک انفو کی 2023 کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں تو کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تاہم ٹی ٹوئنٹی کے پلیئنگ الیون میں لاہور قلندرز کی قیادت میں مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والے شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

Pakistan Cricket Team

virat kohli

rohit sharma

Shaheen Shah Afridi

Pat Cummins

Year 2023

cricinfo

ODI Team