آٹھ فروری کے الیکشن کیلئے پاکستان آنے سے یورپی مبصرین نے انکار کردیا
ملک میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کی عالمی شفافیت جاننے کے عمل کو دھچکا لگا ہے، یورپین یونین نے الیکشن مبصر مشن پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
یورپین یونین کے سفیر کا کہنا ہے کہ آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن پر یورپین کے مبصرین پاکستان نہیں آئیں گے۔
پاکستان میں تعینات یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کواینکا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی طرح ہمیں بھی الیکشن بروقت ہونے کا علم نہ تھا۔
ڈاکٹر کواینکا نے کہا کہ الیکشن مبصر مشن بھیجنے کے لیے بجٹ کی ضرورت ہوتی ہے، اور بجٹ کے لیے کئی ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔
ڈاکٹر کواینکا نے کہا کہ ہم ماہرین کا ایک چھوٹا گروپ بھیجیں گے جو انتخابی ماہرین پر مشتمل ہوگا اور مبصر مشن سے مختلف ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہرین انتخابات کے منصفانہ ہونے یا نہ ہونے کا تعین نہیں کرتے اور سفارشات بھی نہیں دیتے۔
یورپی یونین سفیر نے کہا کہ انتخابی ماہرین کا مشن حکومت کے کہے بغیر رپورٹ سامنے نہیں لاتا۔
Comments are closed on this story.