Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارباز کی دوسری شادی کے بعد سابقہ اہلیہ ملائکہ کا ذومعنی پیغام

ارباز خان نے مشہور بھارتی میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کی ہے
شائع 30 دسمبر 2023 11:33am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مقبول اداکاروفلمساز اربازخان کی دوسری شادی پر ان کی سابق اہلیہ ملائکہ اروڑا نے ذومعنی پوسٹ شیئر کردی۔

گزشتہ ہفتے ارباز خان نے مشہور بھارتی میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

اس دوران ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائکہ اروڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوریز پرذومعنی پوسٹ شیئرکی ہیں۔

ملائکہ اروڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پرایک نوٹ پوسٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ ’میں جاگ گئی، میرے پاس پہننے کے لیے کپڑے ہیں، میرے پاس بہتا ہوا پانی ہے، میرے پاس کھانے کے لیے کھانا ہے، جس کی میں شکر گزار ہوں‘۔

ان کی جانب سے ایک اور انسٹا اسٹوری شیئر کی گئی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’کسی ایسے شخص سے محبت کرو جو آپ کیلئے ایک محفوظ جگہ اور آپ کا سب سے بڑا مہم جوئی کرنے والا ہو۔‘

ارباز خان کی دلہن شوریٰ خان بالی ووڈ کی مقبول میک اپ آرٹسٹ ہیں۔ دونوں فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پرایک دوسرے کو اپنا دل دے بیٹھے تھے۔

اس سے قبل ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے بھارتی اداکار سے اپنے بریک اَپ کی تصدیق کی تھی۔

ارباز خان کی پہلی شادی ملائکہ اروڑا سے دسمبر 1998 میں ہوئی تھی جو 19 سال بعد ختم ہوگئی تھی۔ اس جوڑے کا ایک21 سالہ بیٹا ارہان بھی ہے۔

Wedding

Indian Actor

Indian Actress

lifestyle

Ex Wife

Malaika Arora

Second Marriage

arbaz khan

Instagram Story

Shora Khan

Cryptic Post