Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاجول مستقبل میں ایسی نظر آئیں گی

اداکارہ نے 'ہنیبل' سے متاثرہ اے آئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے آئندہ کا ارادہ بتادیا
شائع 30 دسمبر 2023 10:55am
تصویر: کاجول/انسٹاگرام
تصویر: کاجول/انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ کاجول کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال سے تیار کردہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچارکھا ہے۔ اداکارہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں یہی روپ اپنا سکتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔

کاجول نے مشہورٹی وی سیریز ہینبل (Hannible) سے متاثر ہو کر قدرے عجیب لُک میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

تصاویر میں اداکارہ کو وِلن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا یہ لُک اسکرین پر ان کے معمول کے کرداروں سے ہٹ کر ہے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے کاجول نے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے یہ لُک پسند آئی ہے، کسی دن اسے آزما بھی سکتی ہوں‘۔

مداحوں کو اداکارہ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ان تصاویر میں انوکھا روپ خاصا بھایا۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد تبصرے کیے گئے۔ کسی کو یہ بھا گیا تو کوئی خاصا ناخوش دِکھائی دیا۔

کچھ ماہ قبل کاجول کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ غیر اخلاقی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

Instagram

Bollywood actress

Indian Actress

lifestyle

شخصیات

Kajol

Artificial Intelligence (AI)

Viral Pictures

Villain Look