Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد رہنے کا امکان

پشاور 5 اور ڈی آئی خان کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات
شائع 30 دسمبر 2023 09:55am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، پہاڑی علاقوں بشمول دیر، چترال ،کالام، مالم جبہ اور پاراچنار میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔

کالام کا درجہ حرارت منفی 4، دیر اور چترال منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ پاراچنار صفر، تیمرگرہ کا درجہ حرارت 2، مالم جبہ 3، پشاور 5 اور ڈی آئی خان کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جب کہ شمالی اضلاع میں شدید سرد و مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں سردی مزید بڑھنے کا امکان

کراچی سمیت مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع کا جدید نظام نصب کیا جائے گا

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 6 اور ژوب میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 8، دالبندین میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت میں 13جب کہ پنجگور میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ گوادر اورجیوانی میں 13، اوڑمارہ میں 11، پسنی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ، لسبیلہ میں کم سے کم 7 جب کہ خضدار میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا۔

Cold Weather

بلوچستان

KPK

Met Office

Winters