Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلمانوں کی نشانی مٹانے کے بعد ایودھیا میں مودی کی زبردست سرمایہ کاری

رام مندر بنانے کے بعد مودی تقریباً 2500 کروڑ روپے لگائیں گے
شائع 30 دسمبر 2023 09:48am

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ایودھیا کو ایک ماڈرن شہر میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے زبردست سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

نریندرا مودی آج بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا کا دورہ کریں گے اور نئے تعمیر شدہ ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔

ایودھیا وہ شہر ہے جو ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان طویل عرصے سے تنازعے کا باعث بنا رہا ہے۔

اسی شہر میں بابری مسجد بھی موجود تھی جسے شہید کرکے اس کی جگہ اب رام مندر بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں مودی نے لکھا کہ ’ہماری حکومت عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے، کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے اور بھگوان شری رام کے شہر ایودھیا کے شاندار ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے پرعزم ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے ساتھ ساتھ مجھے کئی اور ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کا شرف بھی حاصل ہو گا، جس سے ایودھیا اور یوپی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں میرے خاندان کے افراد کی زندگی آسان ہو جائے گی۔

مودی سرکار اسرائیلی سوفٹ ویئر سے صحافیوں کی جاسوسی کرنے لگی

وزیراعظم نریندر مودی ایودھیا میں ایک عوامی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ 15,700 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ان میں ایودھیا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لیے تقریباً 11,100 کروڑ روپے کے پروجیکٹ اور پورے اتر پردیش میں تقریباً 4600 کروڑ روپے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

Narendra Modi

Babri Masjid

Ram Mandir

Ayodhya

Airport Inaugration