Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 اہم دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا
شائع 30 دسمبر 2023 08:55am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے جنرل علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر راہزیب المعروف کھورے سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 دسمبر کو مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

جھوٹی خبروں کے ذریعے تاثر دیا جارہا ہے جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جاری ہے، آرمی چیف

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا۔

ترجما ن پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ISPR

North Waziristan

intelligence based operation

Terrorists killed