Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کی اسرائیل کو مزید ہتھیار دینے کی منظوری، صہیونی افواج کی غزہ میں لوٹ مار

عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں بیماری کے پھیلاؤ پر خطرے کی گھنٹی بجادی
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2023 05:04pm

ایک طرف صہیونی افواج نے غزہ میں لوٹ شروع کردی ہے تو دوسری جانب امریکا نے اسرائیل نواز پالیسی کے باعث کانگریس کو ایک بار پھر نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل کو مزید ہتھیار دینے کی ہنگامی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری ہے۔ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک آٹھ ہزار آٹھ سو بچوں سمیت اکیس ہزار پانچ سو سات فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق اسرائیل کو ہنگامی بنیادوں پر اسلحے کی فروخت کی منظور دی گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو ایم 107 پروجیکٹائل دینے کی منظوری دی۔

اسرائیل کو 147 اعشاریہ 5 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار دیے جائیں گے، جن میں گولہ بارود اور دیگر فوجی آلات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

ایران نے اسرائیل کے ایما پر تخریب کاری کرنیوالے 4 افراد کو پھانسی دیدی

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 18 افراد ہلاک، 132 زخمی

اسرائیلی الٹرا آرتھوڈوکس چرچ کے ارکان کو بھی فوج میں بھرتی ہونے کا حکم

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے غزہ میں لوٹ مار شروع کردی ہے۔

یورپی خبر رساں ادارے ”یورومیڈ مانیٹر“ کے مطابق اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کے گھرلوٹ رہی ہے اور جان بوجھ کر فلسطینیوں کی املاک کو تباہ کر رہی ہے۔

یورومیڈ مانیٹر کے مطابق اسرائیلی فورسز گھروں پر چھاپے مار رہی ہیں، گرفتاریاں کر رہی ہیں اور گھروں سے سامان چوری کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لوٹی گئی اشیاء میں رقم، سونا، زیورات اور الیکٹرانکس شامل ہیں، چوری شدہ قیمتی سامان کی کُل رقم لاکھوں ڈالر ہوسکتی ہے۔

انہی اسرائیلی مظالم کے دوران عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں بیماری کے پھیلاؤ پر خطرے کی گھنٹی بجادی۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او نے غزہ میں متعدی بیماریوں کے بڑھتے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے مطابق غزہ میں پناہ گاہوں میں رہنے والے مسلسل بیمار ہو رہے ہیں، ایک لاکھ 80 ہزار کے قریب لوگ سانس کی بیماری کا شکار ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیاں جاری

اسرائیلی حملے وسطی غزہ کے بوریج پناہ گزین کیمپ میں جاری ہیں، خان یونس اور رفح میں متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کے ساتھ جنوبی غزہ پر اسرائیل کی بمباری میں شدت آگئی۔

اسرائیل نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک اور صحافی شہید ہوگیا، شہید صحافیوں کی کل تعداد ایک سو چھ ہوگئی۔

اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک آٹھ ہزار آٹھ سو بچوں سمیت اکیس ہزار پانچ سو سات فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

شمالی غزہ میں موجود قدیم عمری مسجد اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئی۔ مشرقی رفاح کراسنگ پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی سرنگوں کے نیٹ ورک اور ٹھکانے کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی چھاپے بھی بڑھ گئے۔ صیہونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال میں واقع جلازون پناہ گزین کیمپ سے چودہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سترہ سالہ نوجوان کو جمعہ کے روز اسرائیلی فورسز نے سینے میں گولی ماری تھی،، اسے مقبوضہ مغربی کنارے سے حراست میں لیا گیا تھا۔

Israeli Strikes

Gaza War

Hamas Attack

Israeli Forces Looting

WHO on Gaza

US ammunition aid to Israel