Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں شدید دھند کا راج، موٹر ویز بند

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں۔
شائع 30 دسمبر 2023 08:34am

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک، موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے اوچ شریف تک، ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک اور موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے فیصل آباد تک شدید دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں۔

motorway police

Punjab fog

Motorways Closed

punjab smog