ملک کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
کراچی کیماڑی، حیدرآباد، چمن، پشاور میں پولیو وائرس پایا گیا، ترجمان وزارت صحت
ملک کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کیماڑی، حیدرآباد، چمن، پشاور میں پولیو وائرس پایا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان میں دنیا کا وسیع، حساس ترین پولیو سرویلنس نظام موجود ہے، پولیو سرویلنس نظام کی وجہ سے فوری وائرس کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ والدین ہر مہم میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
Polio
congo virus
Polio Vaccination Campaign
new type of covid
مقبول ترین
Comments are closed on this story.