Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں نئے سال کی تقریبات کے اجازت نامے منسوخ

نگراں وزیراعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا
شائع 29 دسمبر 2023 10:04pm

نگراں وفاقی حکومت نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وفاقی دارالحکومت میں نئے سال کی ہونے والی تمام تقریبات کے اجازت نامے منسوخ کردیے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے اعلان کی روشنی میں اسلام آباد انتظامیہ نے سال نو کے حوالے سے تمام تقریبات منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نگراں وزیراعظم کی ہدایت پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے نئے سال کی تقریبات، میوزیکل نائٹس، فائیر ورکس کے اجازت نامے منسوخ کردیے گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو نئے سال کی مناسبت سے کسی بھی قسم کی تقریبات کے انعقاد سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعظم کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

انوار الحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت سطح پر سال نو کے حوالے سے کسی بھی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا جبکہ انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ بھی مظلوم و نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کو سادگی سے خوش آمدید کہیں۔

مزید پڑھیں

ٌپاکستان میں نئے سال کا بھرپور جشن کہاں کہاں منایا جا سکتا ہے

شارجہ میں نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد

ٹائمز اسکوائر پرسالِ نو کے استقبال کی تیاریاں، 2024 کے ہندسے پہنچا دیے گئے

یاد رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر ظالمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہیں، غزہ کے تمام اسپتال صہیونی حملوں کی وجہ سے غیر فعال ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

new year

Happy New Year

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

PM ANWAR UL HAQ KAKAR

new year celebrations

NEW YEAR CELEBRATION 2024