Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممبئی حملہ کیس ناکام، منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کا بھارتی مطالبہ

دفتر خارجہ نے حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق کردی
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 11:42pm

دفترخارجہ نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارت کی حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست وصول کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے یہ درخواست نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں دی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال لاہور کی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے کیسز میں حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں

بھارت مذاکرات اور امن کا ماحول پیدا کرنے کیلئے اقدامات لے، پاکستان کا مطالبہ

حافظ سعید کو قتل کرنے کیلئے بنایا گیا بھارتی منصوبہ بے نقاب

بھارت نے حافظ سعید کا نام ممبئی حملوں کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی تھی تاہم اب وہ نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ حافظ سعید کے خلاف بھارت میں درجنوں مقدمات کا دعوی کرتے ہی۔ تاہم جمعہ کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے تصدیق کی کہ حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست ’ایک مخصوص کیس‘ میں کی گئی ہے۔

foreign office

اسلام آباد

Hafiz Saeed

Pakistan Foreign Office

Mumtaz Zahra Baloch