Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جے یو آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 09:46pm

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے عام انتخابات کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے شاہدہ اختر علی، نعیمہ کشور، حناء بی بی اور صدف یاسمین کے نام فائنل کردیے گئے۔

صوبہ سندھ سے زرین بی بی، بلوچستان سے عالیہ کامران مرتضی، آسیہ ناصر، صفیہ حفیظ اور صفیہ مفتی فضل الرحمان کے نام شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی کے لیے حناء اویس اور ایمن عبدالرزاق عابد لاکھوکا نام شامل ہے، پنجاب اسمبلی کے لیے عاتکہ امیر حمزہ ، جویریہ ساجد اور رابعہ ندیم کے نام شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا سے ریحانہ اسماعیل، عاصمہ عالم، ستارہ آفرین، ایمن درانی اور مدینہ گل آفریدی کے نام فائنل کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان سے شاہدہ رؤف ،صفیہ ،معصومہ احمد بلوچ اور بی بی زلیخہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

جے یو آئی نے سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

پیپلزپارٹی کے جے یو آئی سے خیبر پختون خوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے رابطے تیز

عام انتخابات: جے یو آئی خیبرپختونخوا کے بیشتر امیدواروں کے نام فائنل

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری 2024ء کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد

JUIF

jamiat ulema islam F

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024