Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون پیپلز پارٹی میں شامل

آصف زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کو ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 08:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم کے سابق رہنما انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق صدر آصف زرداری نے انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رہنماؤں انیس ایڈووکیٹ اور رضا ہارون کے درمیان شہر قائد کی ترقی، خوش حالی، قیام امن اور مفاہمتی ماحول کے فروغ کے حوالے سے چارٹر آف کراچی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا چارٹر آف کراچی شہر قائد کے مستقبل پر دور رس اثرات مرتب کرے گا، پاکستان پیپلزپارٹی کراچی والوں کی جماعت ہے، ہم کراچی والوں کے ساتھ مل کر کراچی کی ان روشنیوں کو بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں جنہیں امن کے دشمنوں اور نفرت کے سوداگروں نے چھین لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر قائد کے باسیوں کے ووٹوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کو وفاق میں اقتدار ملنا اس بات کے مترادف ہوگا کہ کراچی والوں کی منتخب جماعت پہلی بار وفاق پر حکومت کرے گی۔

آصف علی زرداری نے کراچی کے مستقبل کو دبئی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا سے کراچی میں سرمایہ کاری آئے اور کراچی دبئی کی طرز پر ایک ایسا معاشی حب بنے جس سے نہ صرف پاکستان کو بلکہ اہم جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو بھی اس شہر سے فائدہ ہو۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے 10 نکاتی ایجنڈے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر کراچی سمیت ملک کے ہر شہر اور قصبے کے لئے ایسے فلاحی منصوبے لائیں گے جن سے اس بدترین مہنگائی کے دور میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ رضا ہارون اور انیس خان ایڈووکیٹ نے 2016 میں ایم کیوایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ، 2018 کے انتخابات کے بعد سے دونوں سیاست میں سرگرم نہیں تھے۔

مزید پڑھیں

شہبازشریف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات نہیں ہوگی، رہنما ایم کیو ایم

ایم کیو ایم امیدوار کے الیکٹرک کے ڈیفالٹر نکلے، صوبائی نشست کے لیے کاغذات مسترد

ایم کیوایم پاکستان کا این اے 242 کی نشت پر سیٹ ایڈجسمینٹ سے صاف انکار

Asif Ali Zardari

karachi

PPP

MQM

Asif Zardari

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

raza haroon

anis advocate