Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے دل دادہ نکلے

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دھونی پاکستانی کھانوں سے متعلق دلچسپ گفتگو کرتے دکھائی دیے
شائع 29 دسمبر 2023 06:21pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی پاکستانی کھانوں کے دل دادہ نکلے۔ وکٹ کیپر بلے باز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ پاکستانی کھانوں سے متعلق دلچسپ گفتگو کررہے تھے۔

کرکٹ میچ میں چھکے چوکے مارنے والے دھونی کی وائرل ویڈیو میں سابق کپتان کو ایک شخص کو مشورہ دیتے ہوئے دیکھا گیا کہ وہ پاکستان میں دستیاب کھانوں کا ذائقہ چکھنے کے لیے پاکستان کا سفر کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مہندر سنگھ دھونی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ آپ کو کھانے کے لئے ایک بار پاکستان جانا چاہئے۔

یاد رہے کہ وکٹ کیپر بلے باز 2006 میں دو طرفہ سیریز کیلئے پاکستان آئے تھے۔ یہ ان کے کیریئر کا آغاز تھا ، اور انہوں نے ایک ہیئر اسٹائل اپنایا تھا جسے بہت سے لوگ پسند کرتے تھے۔

اس وقت کے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کو دھونی کا ہیئر اسٹائل بہت پسند آیا تھا، یہاں تک کہ انہوں نے بال نہ کٹوانے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

پاک انڈیا سیریز کے دوران دھونی نے پاکستان میں بہت اچھا وقت گزارا، کیونکہ بائیوگرافیکل اسپورٹس ڈراما فلم ’ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ ملک میں ان کے تجربات کے بارے میں بتاتی ہے۔

دھونی کو پاکستان میں عوام پسند کرتے ہیں کیونکہ انہیں بھارت کا بہترین کپتان مانا جاتا ہے۔ دورے کے دوران دھونی نے کراچی شہر میں خریداری کی جس پر دکانداروں نے ان سے پیسے لینے سے انکار کردیا تھا۔

Pakistan Cricket Team

Indian cricket team

world cup 2023