Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں تعینات زکوٰۃ و عشر کمیٹیوں کے چیئرمینز معطل

ضلعی زکوۃ چیئرمینز کی جگہ ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے، محکمہ اوقاف
شائع 29 دسمبر 2023 03:44pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر تعینات زکوٰۃ، عشر کمیٹیوں کے چیئرمینزمعطل کردیے

محکمہ اوقاف کی جانب سے زکوۃ، عشر کمیٹیوں کے چیئرمینز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمینز دفاتر، سرکاری گاڑیاں اور دیگر سہولیات استعمال نہیں کریں گے جب کہ اب ضلعی زکوۃ چیئرمینز کی جگہ ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ محکمے کے ملازمین کی تنخواہیں بھی ضلعی زکوۃ افسران کے ساتھ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نگراں سندھ حکومت نے تمام سیاسی بھرتیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا

سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں پرتحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم

واجح رہے کہ نگراں حکومت سندھ نے گزشتہ ماہ صوبے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سلسلے میں سندھ کے تمام سرکاری اداروں، محکموں اور جامعات سے سیاسی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔

karachi

Sindh government

Auqaf Department Government Of Sindh

Chairman Zakat o ashar