پانچ غذائیں جو قدرتی ’سن اسکرین‘ کا کام کرتی ہیں
موسمِ سرما کی دھوپ خنکی کے باعث خوشگوار احساس دیتی ہے اور اسے بڑے شوق سے سینکا جاتا ہے لیکن یہ جان لیں کہ خوشگواریت کا احساس دیتی یہ دھوپ گرمیوں کی طرح سردیوں میں بھی اُتنی ہی نقصان دہ ہے۔
ویسے تو خواتین دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کرتی ہیں۔ لیکن کبھی کبھار دھوپ میں نکلنا ان کی مجبوری بھی ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا کے سبب خواتین اپنی ’سیلف کیئر‘ کو لے کر بہت زیادہ خیال رکھ رہی ہیں۔
خواتین کی رہنمائی کیلئے ذیل میں ان چیزوں کی ایک فہرست دی گئی ہے جنہیں اپنی غذا میں شامل کرتے ہوئے وہ جلد کی صحت بہتر بنا سکتی ہیں کیونکہ یہ اشیاء ’نیچرل اسکن کیئر‘ کا کام کرتی ہیں۔
لیموں
لیموں سمیت سارے ترش پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو چمکدار جلد کیلئے سب سے اہم ہے۔
لیموں شدید گرمی کو شکست دیتے ہوئے جلد کو ایک تازگی اور ٹھنڈک بخشتا ہے۔ یہ جلد پر ہونے والے فری ریڈیکل نقصان سے بھی بچاتا ہے۔
دہی اور لسی
دہی اور لسی غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جو کھائی گئی غذاؤں سے آئرن جذب کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
یہ جلد کو نقصان دہ سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس سے جھریوں اور باریک لکیروں کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
سبز چائے
اکثر سبز چائے وزن کم کرنے کیلئے پی جاتی ہے، لیکن سبز چائے جلد کیلئے بھی ایک بہترین مشروب ہے۔
اس مشروب میں موجود پولی فینول اینٹی آکسیڈنٹس سورج کی روشنی کے منفی اثرات کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر جلد کیلئے ایک بہترین پھل کہا جاتا ہے، یہ سورج کے سبب جلد کو پہنچنے والے نقصان کا ایک بہترین علاج ہے۔
اس میں موجود لائیکوپین دھوپ کے جلد پر پڑنے والے منفی اثرات کو ختم کرتا ہے۔
ناریل کا پانی
ناریل کا پانی انسانی جلد کیلئے ایک قدرتی موئسچرائزر کے طور پر مشہور ہے۔ یہ جلد کو نرم اور ملائم بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
یہ سورج کی شعاعوں سے پہنچنے والے نقصان کا ایک گھریلو علاج ہے۔ یہ جلد سے نہ صرف گندگیوں کو دور کرتا ہے بلکہ جلد کی رنگت کو بھی بڑھاتا ہے۔
Comments are closed on this story.