کشمیری چکن مصالحہ کھائیں اور انگلیاں چاٹتے رہ جائیں
زمین پرجنت کا ٹکڑا مانا جانے والے کشمیر کی نہ صرف فطری خوبصورتی کے چرچے ہیں بلکہ وہاں کے کھانے بھی سب ہی کے پسندیدہ ہیں۔
کشمیری پکوان سب سے منفرد اور پسندیدہ علاقائی پکوان مانے جاتے ہیں جو پاکستان میں بھی مقبول ہیں۔
کشمیرمیں زیادہ تر روغنی کھانا کھایا جاتا ہے۔
’کشمیری چکن مصالحہ‘ وہاں ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔ جلدی تیار کی جانے والی یہ ڈش زیادہ مقبول بھی ہے۔
کشمیری چکن مصالحہ کیسے تیار کریں؟
سب سے پہلے اس چکن کو کریمی اور منفرد ذائقہ دینے کیلئے کشمش اور کاجو کا پیسٹ تیار کریں۔
چکن میں ہلدی، زیرہ پاؤڈر، گرم مصالحہ، دھنیا پاؤڈر، کشمیری مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن کا پیسٹ اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے چکن کو ایک گھنٹے کیلئے میرینیٹ کریں۔
اب ایک پین میں کوکنگ آئل گرم کرکے میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر اس کو 4 سے 5 منٹ تک پکائیں۔
اب اس مکسچر سے چکن پیسز کو نکال کر اسی مصالحے میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ٹماٹر گلنے تک پکائیں۔
اس میں 1/2 کپ پانی شامل کریں اور تقریباً 2 سے 3 منٹ کے لئے ابال آنے دیں۔ کاجو اور کشمش کا پیسٹ ڈال دیں۔
اب اس میں چکن شامل کرکے 10 سے 15 منٹ کے لئے ڈھانپ دیں، اور تیل اوپر آنے تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔
گرم گرم کشمیری چکن مصالحے کو نان کے ساتھ کھائیں اور لطف اٹھائیں۔
Comments are closed on this story.