Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زیورات کی صفائی کے لیے کبھی بھی یہ 4 چیزیں استعمال نہ کریں

خواتین زیورات کی صفائی کیلئے بہت سے گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہیں
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 12:45pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

طلائی زیورات چونکہ خاص تقریبات میں بناؤ سنگھارکا اہم حصہ ہوتے ہیں اسی لیے ان کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

انہیں بہت خاص طریقے سے سنبھالنے کی ضرورت ہوتی ہے، چمک کو برقرار رکھنے کیلئے وقتاً فوقتاً زیورات کو صاف کیا جاتا ہے۔

خواتین زیورات کی صفائی کیلئے بہت سے گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہیں۔ تاہم چند باتوں کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔

درج ذیل چیزیں آپ کے زیورات کو چمکانے سے زیادہ ان کےمعیار میں خرابی کا باعث بنتی ہیں۔

ٹوتھ پیسٹ

زیورات کی صفائی کے لیے سب سے زیادہ تجویز کردہ گھریلو ٹوٹکوں میں سے ایک ٹوتھ پیسٹ کا استعمال ہے۔

ٹوتھ پیسٹ کا استعمال زیورات کی چمک اور معیار کو خراب کرسکتا ہے۔ یہ زیورات پر نصب قیمتی پتھروں کو بھی خراب کر سکتا ہے۔

بیکنگ سوڈا

زیورات کو صاف کرنے کے لیے کبھی بھی بیکنگ سوڈا استعمال نہ کریں۔ بیکنگ سوڈا فطرت میں انتہائی الکلائن ہے۔ تیزابی مادوں کی طرح الکلائن مواد زیورات کو بھی خراب کرسکتا ہے۔

لیموں کا رس

لیموں کے رس اور سرکے کو اکثر صفائی اور چیزوں کی چمک کو برقرار رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن لیموں زیورات کی صفائی کیلئے کسی صورت ٹھیک نہیں ہے۔ لیموں اور سرکہ بھی انتہائی تیزابی ہونے کے باعث زیورات کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

بلیچ

اپنے زیورات کی صفائی کیلئے بلیچ کو کسی صورت استعمال نہ کریں۔ بلیچ چونکہ سخت فطرت رکھتا ہے اس لیے یہ زیورات پر قیمتی پتھر اور دھات کو کھرچ سکتا ہے۔

Women

lifestyle

Hacks

cleaning hacks

bleach

Lemon

Baking soda

cleaning

Jewellery

Tooth Paste