Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاست نے نور بخاری کا اصل نام بے نقاب کر دیا

نور بخاری گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے لاہور دفتر میں اپنے کاغذات کی اسکروٹنی کے لیے گئی تھیں
شائع 29 دسمبر 2023 10:43am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عام انتخابات 2024 مین شوبز کو خیر باد کہنے والی نور بخاری جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے والی نور کا اصل نام سارہ جبکہ ان کے شوہر عون چوہدری کا اصل نام عون ثقلین ہے۔

صحافی ماجد نطامی نے اس حوالے سے کی جانے والی ایکس پوسٹ میں بتایا کہ نور کو استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی ترجیحی فہرست میں تیسرے نمبر پر نامزد کیا گیا ہے۔

وہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے لاہور دفتر میں اپنے کاغذات کی اسکروٹنی کے لیے گئی تھیں۔

انہوں نے آئی پی پی کے پلیٹ فارم سے پی پی 163 سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

واضح رہے کہ 2020 میں شوبزکو خیرباد کہنے والی نور بخاری نے تیسری شادی عون بخاری سے کی تھی اور طلاق کے بعد انہوں نے گلوکار والی حامد سے شادی اور طلاق کے بعد پھر سے عون چوہدری سے نکاح کیا۔

نور بخاری نے عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی خبریں دوبارہ وائرل ہونے پر انسٹا پوسٹ میں کھل کر تردید کرنے کے بجائے لکھا تھا کہ 2 سال قبل شوبز کوخیر آباد کہنے کے باوجود بھی میڈیا میرے پیچھے کیوں پڑا ہے، سکون سے جینے کیوں نہیں دیا جاتا۔ کیا آپ کے پاس میری زندگی پر بات کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔

نور بخاری چاند سے بیٹے کی ماں بن گئیں

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ پہلی شادی 2008 میں بھارت سے تعلق رکھنے والے بزنس مین وکرم کے ساتھ ہوئی تھی جس سے انہوں نے 2 سال بعد علیحدگی اختیارکرلی۔

سال 2010 میں نور نے دوسری شادی ہدایتکار فاروق مینگل کے ساتھ کی لیکن شادی کی پہلی سالگرہ سے قبل ہی طلاق لے لی۔

اداکارہ نُور نے بھی سیاست میں انٹری دے دی

نورکی تیسری شادی عون چوہدری سے ہوئی تھی لیکن 2012 میں ہونے والی یہ شادی چند ماہ ہی چل سکی۔

نور بخاری نے 2015 میں گلوکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی جن سے انہوں نے 2017 میں فیملی کورٹ کے ذریعے خلع حاصل کی تھی۔

نور کی 2 بیٹیاں ہیں اور دونوں ہی ان کے تیسرے شوہر عون چوہدری سے ہیں۔

Noor Bukhari

Election 2024

real name