Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے ایونٹ کا این او سی منسوخ

کینسر اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ غیر سیاسی اور فلاحی سرگرمی ہے، شوکت خانم انتظامیہ
شائع 29 دسمبر 2023 10:34am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شوکت خانم ہسپتال کراچی کے اسلام آباد میں ہونے والے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) منسوخ کردیا گیا۔

کینسر اسپتال کا فنڈ ریزنگ ایونٹ کل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونا تھا، تاہم اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کراچی کے ایونٹ کا اجازت نامہ منسوخ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ نے کہا کہ ہمیں اجازت نامہ منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، فنڈ ریزنگ ایونٹ میں مقامی گلو کار اسرار نے پرفارم کرنا تھا۔

شوکت خانم اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کینسر اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ غیر سیاسی اور فلاحی سرگرمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوکت خانم اسپتال 300 بیڈز پر مشتمل ہوگا، ڈاکٹر فیصل

شوکت خانم ہسپتال کا فنڈ ریزنگ افطار ڈنر، چند گھنٹوں میں 17.5 کروڑ کے عطیات جمع

اطلاعات کے مطابق این او سی واپس لینے کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مقامی انتظامیہ کو خط لکھا جس میں 29 دسمبر کو ہونے والے پروگرام کا اجازت نامہ واپس لینے کی وجہ درج نہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فنڈ ریزنگ پروگرام کا اجازت نامہ عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط کے تحت واپس لیا گیا، فنڈ ریزنگ قوانین کے مطابق نجی تنظیم آڈٹ اور ڈونر کی تفصیل فراہم کرنے سے انکاری تھی جس پر این او سی واپس لیا گیا ہے۔

NOC

اسلام آباد

Islamabad administration

Shaukat Khanum Hospital

shaukat khanam hospital

fund raising event