Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سال 2023 کے آخری کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری

گزشتہ روز 100 انڈیکس 1188 پوائنٹس اضافے سے 62052 پر بند ہوا تھا
شائع 29 دسمبر 2023 10:14am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

روپیہ مستحکم ہونے کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈکیس 289 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 341 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز 100 انڈیکس دن میں 1658 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم اختتام پر 1188 پوائنٹس اضافے سے 62052 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں کل 67 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 186 ارب روپے بڑھ کر 9003 ارب روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

روپیہ مستحکم، ڈالر کا بھاؤ مزید گر گیا

پاکستان کا موجودہ معاشی ماڈل کام نہیں کر رہا، عالمی بینک

دوسری جانب کاروباری روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 40 پیسے پر آگیا ہے۔

PSX

100 index

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)