دفتر میں اونگھنے والے اب بالکل شرمندہ نہ ہوں
دوپہرکے بعد دفتر میں اونگھنے والے شرمندہ نہ ہوں، سائنس نے اسے فطری عمل قرار دیا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں صبح کے اوقات میں کام کا جوش ہوتا ہے، لنچ کے بعد پژمردگی چھانے لگتی ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دفاتر میں صبح کے وقت زیادہ کام ہوتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کام کی لگن کمزور پڑتی جاتی ہے۔ اس کا بنیادی سبب جسم میں توانائی کی سطح کا گرنا ہے۔ دوپہر کے کھانے کا وقت ہونے تک لوگ تھکن، بیزاری اور پژمردگی سے محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں کارکردگی کا گراف گرتا چلا جاتا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کی اے این ایم یونیورسٹی کے ماہرین نے 800 سے زائد افراد کے معمولات کا جائزہ لے کر بتایا کہ دوپہر کے بعد کام کرنے کا جوش ماند پڑتا جاتا ہے۔
کھانے کے بعد غنودگی سی طاری ہونے لگتی ہے۔ ایسے میں لوگ صرف یہ سوچتے ہیں کہ جلد از جلد دفتر کا وقت ختم ہو اور گھر کی راہ لی جائے۔
ماہرین کی رائے یہ ہے کہ صبح کے اوقات میں زیادہ اور تیزی سے کام لینے کی صورت میں مجموعی کارکردگی کا گراف بلند رکھا جاسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.