Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ؟

سال 2023 کے آخری کاروباری روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی
اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 05:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی بے قدری آج بھی جاری رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کمی آئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.86 روپے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر 2022 کو انٹربینک میں ڈالر226.43 روپے تھا، 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پینشن واجبات کے 2 کھرب روپے کی ادائیگی کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت

فی تولہ سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100انڈیکس میں 398.81 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 62 ہزار451 پر بند ہوا۔

100 انڈیکس گزشتہ روز 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

dollar prices

US Dollars