Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پینشن واجبات کے 2 کھرب روپے کی ادائیگی کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دے دی
شائع 28 دسمبر 2023 09:55pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے جب کہ نگراں وزیر خزانہ شمشاداختر نے پینشن واجبات کے 2 کھرب روپے کی ادائیگی کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری کے لیے سمری پر غور کیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پینشن واجبات کے 2 ٹریلین (2 کھرب) روپے کی ادائیگی کیلئے طویل مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی، جب کہ ای سی سی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں تاپی منصوبے کو بطور کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ اینڈ انسینٹو پیکج منظوری کے لیے پیش کیا گیا، تاہم فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022 کے تحت تاپی منصوبہ کی منظوری مؤخر کردی گئی۔ ای سی سی کے مطابق فیصلے کے تحت تاپی منصوبے میں سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا۔

ای سی سی نے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے ساتھ مسائل کے حل کی منظوری دیدی۔

بعد ازاں کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کا بھی اجلاس ہوا، جس میں 2019 سے 2022تک ریاستی ملکیتی اداروں کی جامع رپورٹ کی اشاعت کی منظوری دی گئی۔

ECC

Economic Coordination Committee

Pension liabilities