Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وفاقی وزیر تعلیم کا قائداعظم یونیورسٹی کے سب کیمپس کی تعمیر میں تاخیر کا سخت نوٹس

مدد علی سندھی کا فوری انکوائری اور 4 جنوری 2024 تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم
شائع 28 دسمبر 2023 08:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے قائداعظم یونیورسٹی کے سب کیمپس کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کا سخت نوٹس لیا۔ فوری انکوائری کرنے اور 4 جنوری 2024 تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ اس طرح کی تاخیر ہمارے نوجوانوں کے تعلیمی سفر میں بڑی رکاوٹ ہے اب وقت آگیا ہے کہ متعلقہ محکموں کو ناکارہ اور غیر موثر انتظام کے لیے جوابدہ بنایا جائے۔

نگراں وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا دورہ کیا اور کہا کہ ہاسٹلز کی موجودہ حالت قابل رحم ہے۔ طلباء نے بھی وفاقی وزیر کو ناکافی تعلیمی سہولیات جیسے کہ انٹرنیٹ کی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مدد علی سندھی نے کہا کہ طلباء اس وقت تک تعلیم حاصل نہیں کر سکتے جب تک انہیں بنیادی سہولیات میسر نہ ہوں، ہم دوست ممالک کے ساتھ طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں کے لیے کام کرتے ہیں لیکن ہاسٹلز کے حالات کو دیکھ کر یہ ضروری ہے کہ ہم غیر ملکی طلبہ کو یہاں تعلیم کی دعوت دینے سے پہلے اپنے ادارے ٹھیک کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے اور اس سے ہمارے اپنے طلباء کے تبادلے کے پروگراموں میں بیرون ملک جانے کے مواقع محدود ہو جائیں گے۔ ایسے مسائل کو جنگی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد

madad ali sindhi

Quaid e Azam University

Caretaker Federal Education Minister