Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس کےنئے ویرینٹ کے پھیلنے کا خدشہ، صوبائی محکمہ صحت کا اہم فیصلہ

تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے،محکمہ صحت پنجاب
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 10:17pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

دنیا بھر میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے پر محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کی دوبارہ ٹیسٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

کورونا کے کیسز کا سراغ لگانے کیلئے پنجاب میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے صونے کی تمام ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز، ضلع اور تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کے میڈیکل سپریٹینڈنٹس کو تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون کئی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ اب یہ نیا کورونا ویرینٹ امریکا، بھارت، چین، سنگاپور، برطانیہ، سوئیڈن، فرانس اور کینیڈا سمیت 41 ممالک میں وارد ہوچکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے خصوصی طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

جے این ون چار سال قبل عالمگیر وبا کی شکل اختیار کرنے والے سارس کووڈ کا ورژن ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے جے این ون کو ویرینٹ آف انٹریسٹ کا نام دیا ہے۔ یہ سب سے پہلے امریکا میں ستمبر میں دریافت ہوا تھا۔

صحت

covid

healthy lifestyle