جہانگیر خان ترین اور عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لئے درخواست دائر
استحکام پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لئے شہری نے درخواست دائر کردی۔
انتخابات میں جہانگیر خان ترین اور عامر ڈوگر کے خلاف خطرے کی گھنٹی بج گئی، کیوں کہ ملتان میں وقاص نامی شہری نے جہانگیر خان ترین اور عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لئے اعتراضی درخواست دائر کر دی ہے۔
ریٹرننگ آفیسر نے این اے 149 سے امیدوار عامر ڈوگر کو آج اور جہانگیر ترین کو 29 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملکی وسیاسی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ آئی پی پی جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان دینا یا واپس لینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بظاہر حدود سے تجاوز اور عوامی امنگوں کے برعکس ہے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ قوم کو یکطرفہ اور عجلت میں ہونے والےفیصلوں پر تشویش ہے، ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں، پی ٹی آئی نےساڑھے3سال ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا۔
Comments are closed on this story.