Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: اقوام متحدہ کی کانگو وائرس سے بچاﺅ کیلئے 6 کروڑ کے آلات و ادویات کی مدد

آلات کانگو وائرس کے شکار سرحدی اضلاع میں استعمال میں لائے جائیں گے، نمائندہ ایف اے او
شائع 28 دسمبر 2023 07:41pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر (ایف اے او) کی جانب سے محکمہ لائیو اسٹاک کو کانگو وائرس سے بچاﺅ کے لئے 6 کروڑ مالیت کے آلات اور ادویات فراہم کردی گئیں۔

بلوچستان میں کانگو وائرس میں مؤثر طور پر نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر اور محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔

اس موقع پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے نمائندے ولید مہدی نے بتایا کہ معاہدے کے تحت محکمہ لائیو اسٹاک کو تقریباً 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ادویات اور مشینری فراہم کررہے ہیں، تاکہ فراہم کردہ آلات سے جانوروں کو اسپرے اور ویکسینیشن کرکے انہیں مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے، معاہدے کے تحت محکمہ لائیو اسٹاک فراہم کردہ آلات کانگو وائرس کے شکار سرحدی اضلاع میں استعمال میں لائے گی۔

ولید مہدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کانگو وائرس جیسی موذی امراض سے نمٹنے کے لئے ایف اے او اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری طیب لہڑی کا کہنا تھا کہ فراہم کردہ سامان اور ادویات سے بلوچستان میں کانگو جیسی موذی وائرس سے نمٹنے کے لئے مدد ملے گی، بلوچستان حکومت آئندہ پانچ سال کے دوران صوبے کو کانگو وائرس فری علاقہ بنانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:

کوئٹہ سے کراچی منتقل ہونے والا کانگو وائرس کا مریض چل بسا

طیب لہڑی نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے گوشت کی پیداوار کو بڑھانے اور دنیا کی کوالٹی، معیار اور اسٹینڈر کے مطابق آئی ایس او جیسی سخت شرائط پر پورا اترنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے، تاکہ اپنے لوگوں کو سہولیات فراہم کرکے زرمبادلہ کمانے کے مواقع دیئے جاسکیں۔

United Nations

Congo

congo virus

caretaker balochistan government

Department of Livestock