Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پتہ نہیں نواز شریف کو کون سپورٹ کر رہا ہے، قائم علی شاہ

پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بننا نئی بات نہیں پتہ نہیں، سابق وزیراعلیٰ سندھ
شائع 28 دسمبر 2023 07:25pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سابق وزیر اعلیٰ سندھ و سینئر سیاستدان قائم علی شاھ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بننا نئی بات نہیں پتہ نہیں، نواز شریف کو کون سپورٹ کر رہا ہے، وقت بتائے گا کہ کون وزیر اعظم بنتا ہے۔

خیرپور میں میونسپل کمیٹی کے کونسلر کی عیادت کے موقع پر پی ایس 26 کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہر الیکشن میں اتحاد بنتے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور ضرور ہوں گے، پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنانے والے پہلے بھی شکست کھاتے رہے ہیں، اور 8 فروری 2024 کے الیکشن میں بھی مخالف اتحاد کے امیدوار بھاری شکست کھائیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں ان کے کیسز کا فیصلہ عدالتیں کریں گی، پتہ نواز شریف کو کون سپورٹ کررہا ہے، وقت بتائے گا کہ کون وزیر اعظم بنتا ہے۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ میرے وزارت اعلیٰ کے دور میں سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، میرا دور بہتر کارکردگی کا دور تھا، ووٹر مجھ سے پیار کرتے ہیں، وہ مجھے بہتر کارکردگی پر ووٹ دیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں نے دکھ سکھ میں ووٹروں کا ساتھ دیا ہے، اور اپنے ووٹرز کے ساتھ رہا ہوں، 8 فروری کے انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد عوام کی بڑھ چڑھ کر خدمت کروں گا، خاص طور پر خیرپور کے لیے نئے ترقیاتی منصوبے منظور کراوں گا۔

Qaim Ali Shah

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

انتخابات 2024