Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم کا نئے سال کی تمام تقاریب پر پابندی کا اعلان

نئے سال کی آمد کو سادگی سے منایا جائے، انوار الحق کاکڑ
شائع 28 دسمبر 2023 06:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے سال کی تمام تقاریب پر پابندی کا اعلان کردیا اور کہا کہ فسلطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے، نئے سال کی آمد کو سادگی سے منایا جائے، تمام پاکستانی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں نئے سال کا سورج امن و آشتی کا پیغام لے کر طلوع ہو، فلسطین کی صورتحال کے باعث پوری قوم رنج وغم میں ہے، 7 اکتوبر سے اب تک 21 ہزار سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

فسلطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے، مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ شدید رنج کے عالم می ہے، فلسطین میں خون ریزی روکنے کے لیے پاکستان بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

فلسطین کے لیے 2 امدادی کھیپ روانہ کی جاچکی ہے، فلسطین کے لیے تیسری امدادی کھیپ جلد بھجوائی جارہی ہے، فلسطین کے لیے امدادی کھیپ کے سلسلے میں اردون اور مصر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے سال کی تمام تقاریب پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ نئے سال کی آمد کو سادگی سے منایا جائے، تمام پاکستانی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں، پاکستانیوں سے اپیل ہے نئے سال پر سادگی کو ملحوظ خاطر رکھیں، نئے سال کی آمد پر سرکاری سطح پر کسی بھی قسم کی تقریبات پرمکمل پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں

شارجہ میں نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد

ٹائمز اسکوائر پرسالِ نو کے استقبال کی تیاریاں، 2024 کے ہندسے پہنچا دیے گئے

کرسمس اور سالِ نو، دُبئی نے فضائی سفر اور سیاحت کے شعبے میں میدان مارلیا

اسلام آباد

new year

Happy New Year

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

PM ANWAR UL HAQ KAKAR

new year celebrations

NEW YEAR CELEBRATION 2024