وزیر مذہبی امور نے حج 2024 کیلئے قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا
وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کیلئے قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ہے، اسپانسر شپ اسکیم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جج 2024 کے لئے قرعہ اندازی کا اعلان کردیا۔
نگراں وفاقی وزیر نے بتایا کہ ریگولر حج اسکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے ریگولر کوٹہ کے مطابق 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج کی قرعہ اندازی مکمل کی گئی ہے، اور قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5633 درخواست گزاروں کی روانگی کے شہروں کے لحاظ سے ویٹنگ لسٹ مرتب کر لی گئی ہے۔
انیق احمد نے بتایا کہ متعلقہ شہروں سے حج درخواست کینسل کروانے والوں کی جگہ ویٹنگ لسٹ پر موجود افراد کو منتخب کیا جائے گا۔
وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں میں 56 فیصد خواتین اور 44 فیصد مرد عازمین حج شامل ہیں، آج رات تمام درخواست گزاروں کو بذریعہ موبائل میسج، ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے اطلاع مل سکے گی۔ اور اسپانسر شپ اسکیم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:
انیق احمد نے کہا کہ یہ واضح ہو جائے کہ شفاف نظام رکھا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان میں شارٹ حج کی سہولت دی ہے، ہم ہر حاجی کو ایک سوٹ کیس کیو آر کوڈ کے ساتھ دے رہے ہیں تاکہ نہ حاجی اور نہ حاجی کا سامان گم ہو۔
نگراں وفاقی وزیر نے بتایا کہ تمام خواتین کو پاکستانی پرچم ولا ایک عبایا مفت فراہم کیا جائے گا، اور 7 جی بی کا ڈیٹا بھی مفت فراہم کر رہے ہیں، کراچی کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کرلیا گیا ہے، جب کہ حج کی مد میں ایک لاکھ روپیہ کم کراوایا، ائیر لائن ٹکٹ کو بھی کم کرنے کی کوشش ہے، رعایت حجاج تک منتقل کی جائے گی۔
وزیر مذہبی امور کے مطابق اس سال حج پالیسی میں 25ہزار سیٹیں سپانسرشپ سکیم میں رکھی گئیں ہیں، ہم یہ تمام کام حجاج کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.