Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس پھر بے نتیجہ ختم

اجلاس میں قانونی ٹیم نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی
شائع 28 دسمبر 2023 05:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے انتخابی نشان ”بلے“ سے متعلق آج بھی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے سے متعلق آج دوسرے روز بھی اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری الیکشن کمشین ، ڈی جی لاء سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی، تاہم آج بھی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :

الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس مل گیا، فیصلہ جاری

عمران خان سمیت بڑے سیاستدان الیکشن کمیشن کے مقروض نکلے

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بیان کو تحریک انصاف سے ”بلّے“ کا نشان ہتھیانے کی سازش قرار دے دیا

یاد رہے کہ پشاورہائی کورٹ نے منگل کو تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور انتخابی نشان کی واپسی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انتخابی نشان ”بلا“ بحال کردیا تھا۔

Peshawar High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

PTI bat symbol

انتخابات 2024