حمزہ شہباز ایک بار پھر پھٹ پڑے، نواز شریف کی طبیعت ناساز
نوازشریف کی زیر صدارت ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا 18ویں اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد اور لاہور کے حلقہ این اے 117،118 کے امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز ایک بار پھر قیادت کے سامنے پھٹ پڑے، اور خوب دل کی بھڑاس نکالی۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں جن لوگوں پر ظلم کیا گیا انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے، قربانیاں دینے والےکارکنان کو اچھےوقت میں بھلا دیا جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پارٹی کیلئےتکلیفیں برداشت کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ن لیگ اکیلی کچھ نہیں، کارکنوں کو ساتھ لے کرچلنا ہوگا۔
اجلاس میں مریم نواز کے جلسے کی ناکامی کی گونج
دوسری جانب آج مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز کے شاہدرہ میں ناکام جلسے کی گونج سنائی دی۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے غزالی سلیم بٹ کی کلاس لے لی، اور کہا کہ آپ کو علم تھا کہ مریم نواز جلسہ کرنے جا رہی ہیں، آپ کارکنان کو لے کر کیوں نہیں پہنچے۔
شہبازشریف نے کہا کہ لاپرواہی آپ کرتے ہیں اور بھگتنا قیادت کو پڑتا ہے، ایسے موقع پر قیادت کے معاملے پر آپسی لڑائی ختم کر دیا کریں۔
مزید پڑھیں:
ن لیگ کے امیدوار کی حامیوں سے قرآن پر حلف لینے کی ویڈیو وائرل
ذرائع نے بتایا کہ غزالی سلیم بٹ نے بات کرنے کی کوشش تو شہبازشریف نے انہیں چپ کروادیا۔
نوازشریف کی طبیعت خراب
ذرائع نے بتایا کہ آج اجلاس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، اور وہ اجلاس ادھورا چھوڑ کر ہی جاتی امرا روانہ ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کی طبیعت ناسازی اور شہباز شریف کے دورہ کراچی کے باعث اجلاس جلد ختم کردیا گیا ہے، اور اب نواز شریف ہفتہ کے روز لاہور ڈویژن کے دیگر امیدواروں کے انٹرویو کریں گے۔
Comments are closed on this story.