Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ٹھنڈ کا اثراسطرح بھی ہوتا ہے‘ فریال محمود پھر ٹرولنگ کا شکار

اداکارہ وائرل ویڈیو میں آنے والی فلم وکھری کے ریپ سانگ پر جھوم رہی ہیں
شائع 28 دسمبر 2023 04:09pm
اسکرین گریب: فریال محمود/امسٹاگرام
اسکرین گریب: فریال محمود/امسٹاگرام

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ فریال محمود ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فریال نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی آنے والی فلم ’وکھری‘ سے ایک ریپ سونگ پر جھومتی لپ سنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کی ریہرسل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی اس ویڈیو پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔

جہاں کچھ صارفین اداکارہ کے اس گانے کی ریلیز کے منتظر ہیں تو وہیں کچھ صارفین کو اداکارہ کی یہ ویڈیو بالکل پسند نہیں آئی۔

ایک صارف نے اداکارہ کی اس ویڈیو پر مزاحیہ ’توبہ‘ لکھ ڈالا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس لیے اپنے بچوں کو پولیو کو 2 قطرے پلانا ضروری ہے‘۔

ایک صارف اس ویڈیو پر خاصا پریشان دِکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈاکٹر نے کہا تھا دوائی کو اچھے سے ہلا کے پینا‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ٹھنڈ کا اثر اس طرح بھی ہوتا ہے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کیا تھا؟‘

Instagram

Viral Video

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Social media reaction

showbiz celebrities

new song

Social media trolling

Faryal Mehmood

New Film