ن لیگی قیادت اپنی سینئر رہنما تہمینہ دولتانہ کے ساتھ ہاتھ کر گئی
ن لیگ کے سینئر رہنما تہمینہ دولتانہ نے ایم این اے کی سیٹ کے لئے کاغذات جمع کرائے لیکن قیادت نے ان کا نام مخصوص نشستوںمیں شامل کردیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت تہمینہ دولتانہ کے ساتھ ہاتھ کر گئی ہے، سینیئر سیاستدان تہمینہ دولتانہ نے ایم این اے کی سیٹ پر کاغذ جمع کروائے، اور انہوں نے پارٹی سے بھی ایم این اے کی سیٹ مانگی، تاہم پارٹی نے ان کا نام پنجاب کی مخصوص نشستوں میں شامل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تہمینہ دولتانہ نے پنجاب کی مخصوص نشست پر بھی اپنے کاغذات جمع نہیں کروائے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مریم نوازاور تہمینہ دولتانہ کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے قیادت تہمینہ دولتانہ سے خائف ہے۔
دوسری جانب آج مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز کے شاہدرہ میں ناکام جلسے کی گونج سنائی دی۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے غزالی سلیم بٹ کی کلاس لے لی، اور کہا کہ آپ کو علم تھا کہ مریم نواز جلسہ کرنے جا رہی ہیں، آپ کارکنان کو لے کر کیوں نہیں پہنچے۔
شہبازشریف نے کہا کہ لاپرواہی آپ کرتے ہیں اور بھگتنا قیادت کو پڑتا ہے، ایسے موقع پر قیادت کے معاملے پر آپسی لڑائی ختم کر دیا کریں۔
ذرائع نے بتایا کہ غزالی سلیم بٹ نے بات کرنے کی کوشش تو شہبازشریف نے انہیں چپ کروادیا۔
Comments are closed on this story.