Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

چائے مانگنے پر بیوی نے شوہر کی آنکھ میں قینچی جھونک دی

ملزمہ شوہر کو تڑپتا چھوڑ کر فرار ہوگئی، تین روز قبل ہی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی
شائع 28 دسمبر 2023 01:48pm

بھارت میں ایک عورت نے چائے مانگنے پر شوہر کی آنکھ میں قینچی جھونک دی۔ اتر پردیش کے ضلع باغپت میں اس واردات کے بعد عورت اپنے شوہر کو تڑپتا چھوڑ کر فرار ہوگئی۔

انکت کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی۔ شادی کے کچھ ہی عرصے کے بعد میاں بیوی میں جھگڑے شروع ہوگئے تھے۔ میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کے خلاف شکایات کرتے رہتے تھے۔

اس واقعے سے تین دن قبل ہی بیوی نے انکت اور اس کے گھر والوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ شوہر اور سسرالیوں نے اس پر حملہ کیا ہے۔

انکت نے گزشتہ روز چائے مانگی تو بیوی سے تو تو میں میں ہوئی اور بیوی نے مشتعل ہوکر قینچی شوہر کی آنکھ میں جھونک دی۔ شور سن کر انکت کی بھابھی اور بھتیجے اس کی مدد کو پہنچے اور پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس کے آنے سے پہلے ہی ملزمہ فرار ہوچکی تھی۔ انکت کو بعد میں علاج کے لیے میرتھ منتقل کردیا گیا۔

india

attack

A CUP OF TEA

RIFT

SCISSORS