جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کو دوبارہ آپریشنل کرنے کی تیاری
کاشیوازاکی کا ایٹمی بجلی گھر 2011 میں فوکوشیما حادثے کے بعد بند کردیا گیا تھا، مقامی انتظامیہ کے گرین سگنل کا انتظار
جاپان کی نیوکلیئر ریگیولیٹری اتھارٹی نے دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کو دوبارہ فعال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اتھارٹی نے کاشیوازاکی کاریوا کے مقام پر واقع اس ایٹمی بجلی گھر پر عائد تمام پابندیاں اٹھالی ہیں۔
کاشیوازاکی کا بجلی گھر 2011 سے بند پڑا ہے جب فوکوشیما دائی ایچی ایٹمی بجلی گھر میں رونما ہونے حادثے کے باعث ملک بھر کے ایٹمی بجلی گھر بند کردیئے گئے تھے۔ تب سے اب تک چند ایٹمی بجلی گھر ہی دوبارہ فعال کیے جاسکے ہیں۔
کاشیوازاکی کے کاریوا کے ایٹمی بجلی گھر کو کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی طرف سے بھی گرین سگنل درکار ہے۔
Japan
Nuclear Plant
KASHIWAZAKI
FUKUSHIMA
مقبول ترین
Comments are closed on this story.