Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پنیر کھائیں روزانہ، رہیں تندرست و توانا

دنیا بھر میں پنیر کو ڈیری مصنوعات کا 'سپرفوڈ' سمجھا جاتا ہے جس کا ذائقہ بھی اکثریت کا پسندیدہ ہے
شائع 28 دسمبر 2023 01:01pm
تصویر: این ڈی ٹی وی
تصویر: این ڈی ٹی وی

دنیا بھر میں پنیر کو ڈیری مصنوعات کا ’سپرفوڈ‘ سمجھا جاتا ہے جسے کھانوں میں بھی بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، ہلکا کریمی ذائقہ لیے پنیر اکثریت کا پسندیدہ ہوتا ہے۔

غذائیت کے لحاظ سے پنیر پروٹین، کیلشیم اور فاسفورس کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

پنیر وٹامن بی 12 اور وٹامن اے جیسے وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے جسے اپنی روزمرہ کی غذا میں شامل کرنا انتہائی مفید ہے۔

پنیر میں موجود غذائی اجزا انسانی جسم کو یہ فوائد دیتے ہیں۔

پروٹین کی وافر مقدار

پنیر پروٹین کی غذا کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ پروٹین پٹھوں کی تعمیرومرمت، خلیوں کی نشوونما کو فروغ دینے اور مجموعی صحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ضروری وٹامنز سے بھرپور

پنیر میں کیلشیم، فاسفورس، وٹامن بی 12 اور وٹامن اے جیسے ضروری وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔

یہ غذائی اجزاء ہڈیوں کو مضبوط بنانے، ہاضمہ کو بہتر بنانے، صحت مند مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے اور قوتِ بینائی کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزن میں کمی

پنیر میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم جبکہ پروٹین اور صحت مند فیٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

پنیر کو اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنا وزن میں کمی کیلئے خاصا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

میٹابولزم کو بڑھاتا ہے

پنیر میں کنجوگیٹڈ لینولک ایسڈ نامی ایک فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جو میٹابولزم کو بڑھانے اور اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وزن برقرار رکھنے کے خواہشمند افراد کیلئے پنیر کو اپنی غذا میں شامل کرنا ایک بہترین انتخاب ہے۔

ہڈیوں کی صحت

پنیر کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو مضبوط اور صحت مند ہڈیوں کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

پنیر کا باقاعدگی سے استعمال آسٹیوپوروسس جیسی بیماریوں کو روکنے اور ہڈیوں کو مظبوطی دینے میں مدد کرسکتا ہے۔

صحت

lifestyle

Benefits

healthy lifestyle

health benefits

Foods

Paneer