Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کچا دودھ شاداب چہرے کی ضمانت ہے

خوبصورت نظر آنا خواتین کا فطری حق ہوتا ہے لیکن مصروف روٹین سے وقت نکالنا انہیں مشکل لگتا ہے
شائع 29 دسمبر 2023 01:51pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

خواتین کے لیے خوبصورت نظر آنا ان کا فطری حق ہوتا ہے اور مصروف روٹین کے باعث انہیں جلد کی قدرتی طریقوں سے دیکھ بھال کے بجائے یہ آسان لگتا ہے کہ کیمیکل سے بھرپور مصنوعات کو فوراً سے جلد پر استعمال کرلیا جائے۔

لیکن تھوڑی سی محنت زیادہ دیرپا اثر دِکھا سکتی ہے۔ اس لیے کیمیکل والی مصنوعات کے بجائے گھرمیں موجود قدرتی اجزاء سے استفادہ حاصل کرنے کو ترجیح دی جائے۔ اس حوالے سے ہر گھر میں موجود رہنے والا دودھ بہترین مدد کرسکتا ہے۔

کچے دودھ میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو جلد کی قدرتی رنگت نکھار کر دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں، ساتھ ہی کئی طرح کے مسائل سے بھی چھٹکارا دلاتے ہیں۔

کچے دودھ کے چند فائدے یہ ہیں۔

کچے دودھ میں پایا جانے والا لیکٹک ایسڈ جلد کو ایکسفولی ایٹ کرتے ہوئے چہرے کے مساموں میں پھنسا میل، گرد اورچکنائی دور کرتا ہے۔

یہ ایک بہترین کلینزر اور موئسچرائزر ہے جو جلد کی نمی برقرار رکھتا ہے۔ یہ خشک اورحساس جلد کی حامل خواتین کے لیے خصوصاً بہترہے۔

کچے دودھ میں پائے جانے والے وٹامنز اوراینٹی آکسیڈینٹس بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے میں مددگار ہیں۔

دھوپ سے جھلس جانے والی جلد کو نکھارنے میں بھی یہ بےحد معاون ہے۔

اسے روئی کی مدد سے صاف ستھری جلد پر جذب کریں اور پھر اثر دیکھیں۔ رات میں اس کا استعمال بہترین رہتا ہے۔

Women

Beauty Hacks

Beauty Tips

raw milk