Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چہرہ شاداب رکھنے کے لیے آسان ترین فیس پیک گھر پر ہی تیار کریں

داغ دھبوں سے پاک چہرے کیلئے کچن میں موجود اشیاء سے ہی فائدہ اٹھائیں
شائع 28 دسمبر 2023 11:57am
تصویر: فائل فوتو
تصویر: فائل فوتو

خواتین کیلئے پُرکشش چہرہ ان کی خوبصورتی کی ضمانت ہوتا ہے، اسی لیے داغ دھبوں سے پاک چہرہ ہر خاتون کی خواہش ہے۔

اپنی سیلف کیئر کیلئے خواتین کی ایک بڑی تعداد بیوٹی پارلرز کا رُخ کرتی ہے اور ایک خطیر رقم خرچ کردیتی ہیں۔

سوشل میڈیا نے ایک طرح سے ان کی زندگی کو آسان بنا دیا ہے۔ آئے دن کھانا پکانے کی ویڈیوز تو کبھی سیلف کیئر سے متعلق ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

خواتین ان ویڈیوز کی مدد سے بھی اپنا بھرپور خیال رکھتے ہوئے صحت مند طرز زندگی سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں۔

یہاں ایک فیس پیک کی ترکیب دی جارہی ہے جو آپ کے چہرے کی جلد کو شاداب اور تروتازہ رکھے گی۔

اجزا:

چاول کا آٹا 1 چائے کا چمچ، ایک چٹکی ہلدی، براؤن شوگر ایک چائے کا چمچ، کافی ایک چائے کا چمچ، دہی 2 چائے کا چمچ

ترکیب:

سب سے پہلے تمام اجزا کو ایک پیالی میں ملا کر اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ تیار کرلیں۔

اس کے بعد اس فیس پیک کو چہرے پر 10 منٹ کیلئے لگالیں۔ 10 منٹ بعد اسے ہلکے ہاتھوں سے اسکرب کریں۔

اسکرب کرنے کے بعد چہرے کو صرف ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھولیں۔

چہرے کی جلد کو تازگی بخشنے کیلئے اس فیس پیک کو ہفتے میں 1 یا 2 بار لازمی استعمال کریں۔

Women

lifestyle

Beauty Tips

skincare

Face Pack

healthy skin

beauty care

Skin

Scrub

Rice Flour