بادیان: ایک پھول کے ان گِنت فوائد
کھانوں میں استعمال کیے جانے والے مصالحے نہ صرف انہیں خوشبو اورذائقہ بخشتے ہیں بلکہ انسانی صحت کیلئے بھی بہت مفید ہیں۔
بات کی جائے گرم مصالحوں کی تو اس فیملی سے ’بادیان کا پھول‘ اپنے اندر ایک منفرد ذائقہ رکھتا ہے جو اگر کسی بھی چیز میں شامل کیا جائے تو کھانے کو لاجواب کردیتا ہے۔
چین کی یہ پیداوار کئی سالوں سے وہاں دوا کے طور پر بھی استعمال کی جا رہی ہے۔
بادیان کے پھول میں غذائی اجزا انسانی جسم کو یہ فوائد فراہم کرتے ہیں۔
اینٹی سوزش خصوصیات
بادیان کا پھول انفیکشن سے لڑنے کے لئے ایک بہترین مصالحہ ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق بادیان کو ہر قسم کے انفیکشنز کے علاج میں مؤثر پایا گیا ہے۔
ہارمونل توازن برقرار رکھتا ہے
بادیان کے پھول میں ’اینیتھول‘ نامی مرکب ہمارے جسم میں موجود ایسٹروجن جیسا یکساں اثر رکھتا ہے۔
بادیان کا پھول خواتین میں ماہواری کادرد کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ہارمونل تبدیلیوں کو بھی ٹھیک رکھتا ہے۔
آکسیڈیٹو اسٹریس کو کم کرتا ہے
بادیان کا پھول ’کورسیٹن‘ اور ’لینالول‘ نامی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کی حفاظت اور آکسیڈیٹو اسٹریس کو کم کرکے فری ریڈیکلز کے خلاف لڑتے ہیں۔
کھانے میں بادیان کا پھول کس طرح استعمال کیا جاتا ہے؟
مختلف قسم کے ذائقوں کے لئے اس کا استعمال پیس کر یا ثابت بھی کیا جاسکتا ہے۔ یہ اکثر چائے اور شربت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.